ابنا: فلسطین کے سینئر مذاکرات کار صائب عریقات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر بیت المقدس کے وجود کے بغیر ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کو تسلیم نہيں کریں گے اور وہ فلسطینی سرزمینوں سے اسرائيل کے مکمل انخلا کے خواہاں ہیں ۔ عریقات نے مزید کہا ہے کہ فلسطینیوں کی ان کے وطن واپسی، ان کو پہنچائے جانے والے نقصانات کی تلافی اور اسرائیلی جیلوں سے تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائي ، اسرائيل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان طے پانے والےسمجوتے کی اصلی شرطیں ہیں ۔ فلسطینی اتھارٹی اور صہیونی حکومت کے درمیان ساز باز مذاکرات، جو اسرائیلی کالونیوں کی تعمیر کے سبب برسوں تک تعطل کا شکار تھے، جون 2013 سے ایک بار پھر شروع ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کل ایک بار پھر فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی حکام کے درمیان ثالثی کے لئے اور سازباز مذاکرات کے جاری رکھے جانے کے مقصد سے، تل ابیب پہنچے ہیں۔
.......
/169